آپ سیّد الٰہ دین بن سیّد سبحان علی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔صاحب حسن خلق نیک نہاد پارسا۔فقیردرویش تھے۔ اولاد آپ کے دوبیٹے تھے۔ ۱۔ سیّدشیرعالم لاولد۔ ۲۔سیّد رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ۔ ؎ سیّد رکن عالم کے دوبیٹے ہوئےسیّد محمد عالم۔ سیّدحسن عالم سلمہ اللہ۔ ؎ سیّدعالم مرزائی ہوگیا۔اس کے دوبیٹے ہیں۔صاحبزادہ محمد افضل ۔صاحبزادہ محمد اشرف دونوں موجود ہیں۔ ؎ سیّد حسن عالم مفلوج ہیں۔نچلاحصّہ جسم کمزورہے۔بیٹھ کر چلتے ہیں۔مشین سے کپڑے کی سلائی کاکام کرتے ہیں۔قرآن م۔۔۔
مزید
آپ کا نام فضل عالم۔المعروف شاہ جی تھا۔آپ سید نظام الدین بن سیّد سبحان علی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر اورمریدوخلیفہ تھے۔ تعلیم آپ نے ظاہری تعلیم مولاناسیّد غلام قادر بن سیّد عبداللہ برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔قرآن مجید ناظرہ پڑھا۔ عبادات آپ شریعت و طریقت کے کمال پابندتھے۔نمازپنجگانہ کے مواظب۔نوافل تہجداداکرکے وظائف قادریہ نوشاہیہ پورے فرماتے۔قرآن مجید بقاعدۂ فمی بشوق سات روز میں ختم کرتےکبھی کبھی صبح سے لے کرعصرتک ایک ہی دن میں ختم کردیتے۔روزہ ہائے رمضان شریف اورروزہ ہائے ایّامِ بیض بھی رکھاکرتے۔نماز عصر کے بعد مغرب تک اُسی جگہ بیٹھ کر ذکر حق میں مشغول رہتے۔آپ بڑے زاہدو عابد وصوفی دنیاسے بے تعلق سادہ طبیعت درویش تھے۔ورع و تقوٰی میں عالی پایہ تھے۔بحدیکہ گاؤں سے دُورکے چلتے کنوئیں کے پانی سے یادریاکے پانی سے وضو کرتے۔امربالمعروف اورنہی عن المنکر آپ کا ۔۔۔
مزید
آپ سیّد نظام الدین بن سیّد سبحان علی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبرتھے۔ تاریخ ختنہ آپ کی سنت ختنہ چھبیسویں پھگن ۱۸۹۱بکرمی مطابق اتوار۔۸ذیقعد ۱۳۵۰ھ کواداہوئی۔ تعلیم آپ نے قرآن مجید اورفارسی کی درسی کتابیں مولاناسیّد غلام قادر بن سیّد عبداللہ برخورداری ساہنپالوی سے پڑھیں۔فنِ کتابت بھی سیکھا۔ اخلاق و عادات آپ اہل شریعت وطریقت تھے۔قرآن مجیدکی تلاوت بلاناغہ کرتے بڑے حساب دان اورفریس تھے۔دنیاوی کاروبارمیں حد درجہ کے لائق تھے۔زراعت پیشہ کیاکرتے۔ رَن مل میں سکونت رکھتے۔آپ قدآور۔جوان۔جسِیم بارعب تھے۔کتاب سکندرنامہ آپ کے ہاتھ کا لکھاہوایادگارموجود ہے۔ کرامات ایک شخص کا روزینہ جاری کرنا سائیں فرمان علی درویش قوم چبھ سأوسے منقول ہے کہ ایک مرتبہ آپ ہمارے گاؤں خیرکتومیں تشریف لے گئے۔ایک بافندہ نے اپنی افلاس کے متعلق عرض کیا۔آپ نے فرمایا۔ہمیں کپڑابُن دواُس نے بُن دیا۔آپ نے فرمایا۔تجھ۔۔۔
مزید
آپ سیّد حافظ قمرالدین بن سیّد سبحان علی رحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے بیٹے تھے۔صاحبِ علم اور خوشنویس تھے۔ دستخط آپ کا دستخط انشائے خلیفہ سے لکھاجاتاہے۔ "تمت تمام شد نسخہ انشأ مِن کلام و تصنیف اکمل الکملاوابلغ البلغا خلیفہ شاہ محمد مسمی بجوامع القوانین و خلیفہ انشأمشہورست تحریریافت راقم فقیرحقیروہاب دین"۔ اولاد آپ کے دو بیٹے تھے۔ ۱۔سیّد ولی محمدرحمتہ اللہ علیہ ۔ ۲۔سیّد محمد نصیب رحمتہ اللہ علیہ ۔ ؎ سیّد ولی محمد ؒکے دوبیٹےتھے۔سیّد محمدحفیظؒ۔سیّد محمد نصیبؒ۔ ؎ سیّد محمد حفیظ کے تین بیٹے ہیں۔صاحبزادہ عبدالرحمٰن۔صاحبزادہ محمد اقبال۔صاحبزادہ فضل الرحمٰن۔تینوں موجودہیں۔ ؎ سیّد محمد نصیب ؒ کے دو۔۔۔
مزید
آپ سیّد حافظ قمرالدین بن سیّد سبحان علی ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے بیٹے تھے۔قرآن مجید کے حافظ اورظاہری علم کے عالم ۔عبادت وریاضت میں مشہورتھے۔ کرامت خوف سے بچانا آپ کی بیٹی سیّدہ سجادہ بیگم سے منقول ہے کہ بچپن میں مجھے بہت ڈرآیاکرتا تھا۔ ایک دن آپ نے فرمایاآج کے بعد تجھے کبھی ڈرنہ آئے گا۔چنانچہ پھرکبھی خوف نہ آیا۔ تاریخ شادی آپ کی شادی یکم چیت ۱۸۹۲بکرمی مطابق اتوار۲۵ذیقعد۱۲۵۱ھ کو ہوئی۔ اولاد آپ کے تین بیٹے تھے۔ ۱۔سیّد شیرعلی ۔ ۲۔سیّد مردان علی رحمتہ اللہ علیہ۔ ۳۔سیّد محمدعلی (متوفی ۳۰ذیقعد۱۳۳۷ھ )یہ مرزائی قادیانی مذہب اختیارکرگیاتھا۔ ؎ سیّد شیرعلی کا ایک بیٹادولت علی نام تھا۔جومرزائی مذہب اختیارکرگیا۔ ؎ دولت علی کا ایک بیٹا محمد یحیٰ نام موجود ہے۔ ؎ &۔۔۔
مزید
آپ سیّد گوہرشاہ بن سیّد قدم الدین رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبراورمریدوخلیفہ تھے۔ تعلیم و ذکر آپ نے قرآن مجید کی تعلیم مولاناسیّد غلام قادربن سیّد عبداللہ برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔آپ فقیر صورت درویش سیرت تھے۔روزانہ سرگی کے وقت ذکرارّہ کیاکرتے۔آپ کاقلب ذاکرتھا۔ کرامات درخت کے پتوں میں تاثیر ایک مرتبہ آپ موضع وُغل؟میں ایک کنوئیں پربیٹھے تھے۔وہاں ٹاہلی کے چنددرخت تھے۔آپ نے اُس زمیندارسے ایک درخت مانگا۔اُس نے دے دیا۔آپ نے دعافرمائی کہ جوشخص اس ٹاہلی کاایک پتہ کھائے گا۔اُس کا بخاراُترجایاکرےگا۔چنانچہ ایساہی ہوتارہا۔ فرزند نرینہ ہونا ایک مرتبہ آپ کمال پور ضلع لائل پور میں گئے ہوئے تھے۔ایک عورت پتاسےلے کر خدمت میں آئی اورعرض کیاکہ میرے گھراولادنہیں ہوتی آپ نے پتاسے دَم کرکے اُس کو کِھلائے۔آپ کی دعاسے اس کو لڑکاپیداہوا۔جس کا نام اللہ لوک تھا۔ ایک بدکارعورت کا ۔۔۔
مزید
آپ سیّد سلطان محمود بن سیّد قدم الدین رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے بیٹے تھے۔بیعت و خلافت شیخ غلام حسن بن شیخ بڈھاسلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتے تھے۔ آپ نے کوئی اولاد صلبی نہیں چھوڑی۔آپ کے ایک مرید میاں غلام حسن بن میاں سلطان مست نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ قابل ذکرہیں۔جوحضرت سچیار صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی اولادسے تھے۔ وفات ۱۲۸۶ھ۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)۔۔۔
مزید
آپ سیّد سلطان محمود بن سیّد قدم الدین ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے بڑےبیٹے تھے۔ تاریخ ختنہ آپ کی سنت ختنہ یکم بھادوں ۱۸۸۹بکرمی مطابق پنجشنبہ ۱۹ ربیع الاوّک ۱۲۴۸ھ میں ہوئی۔ تاریخ شادی آپ کی شادی چھبیسویں ہاڑ۱۹۰۱بکرمی مطابق سہ شنبہ۲۲جمادی الاخریٰ ۱۲۶۰ھ میں ہوئی۔ آپ کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔شادی ہونے کے ایک سال بعد آپ جوانی میں ہی فوت ہوگئے۔ تاریخ وفات سیّد سلطان صوبہ کی وفات آٹھویں ساون ۱۹۰۲بکرمی مطابق چہارشنبہ ۱۸ رجب ۱۲۶۱ھ میں ہوئی۔گورستانِ نوشاہیہ میں دفن ہوئے۔ مادہ تاریخ ہے "فرصت یافت"۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)۔۔۔
مزید
خلف الرشید سیّد شاہ مغل بن سیّد غلام محمد بن سید سلطان محمد بن سیّد محمد سعید دُولاہاشمی رحمتہ اللہ علیہ۔ آپ کی بیعت طریقت شیخ غلام حسن بن شیخ بڈھاسلیمانی بَھلوالی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ بقولِ صحیح سیّد فتح محمدبن ضیأ اللہ رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کے مُرید تھے۔(مناقبات نوشاہیہ) اولاد آپ کے تین بیٹے تھے۔۱۔سیّد نورعلی رحمتہ اللہ علیہ۔ ۲۔سیدسلطان علی رحمتہ اللہ علیہ ۔ ۳۔سیّد نبی بخش رحمتہ اللہ علیہ (متوفی ۲ جمادی الاخرےٰ ۱۳۳۲ھ)۔ ؎ سیّدنورعلی ؒ کے دو بیٹے تھے۔سیّد برکت علیؒ۔سیّد سردارعلیؒ۔ ؎ سیّد برکت علیؒ کے چاربیٹے ہیں۔سیّد ولایت حسین ؒ۔سیّد عنایت حسین۔سیّد منظور حسینؒ۔سید محمد سعید۔چاروں اس وقت موجودہیں۔رَن مل میں سکونت رکھتے ہیں۔ ؎ &nbs۔۔۔
مزید
آپ کا اصلی نام غلام حسین المعروف حسین شاہ تھا۔آپ سیّد بوٹے شاہ بن سیّد فتح الدین مندرانوالیہ رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے تھے۔بیعت و خلافت اپنے چچاسیّد محمد بخش المعروف محمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتے تھے۔ آپ کے چار بچّے ہوئے۔مگروہ بچپن میں ہی انتقال کرگئے۔ یارانِ طریقت آپ کے خاص مریدیہ تھے۔ ۱۔سیّدفضل شاہ بن سیّدپیراں دتہ ہاشمی برادرزادہ آنجناب رحمتہ اللہ علیہم مَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ ۲۔سردارشاہ بن پیراں دتہ ہاشمی برادرزادہ آنجناب رحمتہ اللہ علیہم مَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ ۳۔سیّد علی محمد بن سیّد اللہ دتہ ہاشمی برادرزادہ آنجناب رحمتہ اللہ علیہم مَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ ۴۔سیّد نبی بخش بن سیّد اللہ دتہ ہاشمی برادرزادہ آنجناب رحمتہ اللہ علیہم مَندرانوالہ&nb۔۔۔
مزید