/ Thursday, 13 March,2025


برکات محل   (72)





سب کا اللہ سب کا آقا تو ہی مالک تو ہی مولیٰ

حمد رب تعالیٰ (سورۃ  فاتحہ کی روشنی میں)   سب کا اللہ سب کا آقا تو ہی مالک تو ہی مولیٰ سب کا حامی سب کا داتا تو ہی مالک تو ہی مولیٰ تیری شاں اَلْحَمْدْ سے آگے سارے عالم کا تو رب ہے تو ہی رحماں سب کا شاھا تو ہی مالک تو ہی مولیٰ تیری رحمت سے مایوسی مومن کو ، کب جائز ہے؟ تو ہی رحیمِ دارِ اُخْریٰ تو ہی مالک تو ہی مولیٰ تیری عطا میں مضمر ہے بدلہ ذرے ذرے کا یَوْمُ الدِّیْں کا کون ہے داتا تو ہی مالک تو ہی مولیٰ تیری عبادت کرتے ہیں ہم اور مدد کے طالب ہیں تو ہی کرم فرمانے والا تو ہی مالک تو ہی مولیٰ سیدھی رَہ پہ ہم کو چلانا قول و عمل کے لمحوں میں تجھ سے دعا ہے ہر دم داتا تو ہی مالک تو ہی مولیٰ رَسْتَہ ان کا جن پر تیری ‘ نعمت اتری‘ رحمت برسی جن کو کیا ہے تو نے اَعْلیٰ تو ہی مالک تو ہی مولیٰ تو نے ہی مختار بنایا ان کو دی ہے جنت بھی غیب بھی تو نے ان کو بخشا تو ہی مالک تو ہی مو۔۔۔

مزید

ہم جہاں بھی آئیں جائیں رب ہمارے ساتھ ہے

ہمیں حمد و  ہمیں نعت   ہم جہاں بھی آئیں جائیں رب ہمارے ساتھ ہے خوف کیوں دل میں بٹھائیں رب ہمارے ساتھ ہے مومنو مژدہ ملا ہے اَنْتُمُ اْلَاعْلَوْنْ کا دل کو نہ غمگیں بنائیں رب ہمارے ساتھ ہے یہ نبیﷺ فرما رہے ہیں غار میں صدیق﷜ سے غم کو نہ دل میں بسائیں رب ہمارے ساتھ ہے جو نبی کا ہوگیا ‘ اللہ اس کا ہوگیا بخش دیں ساری خطائیں رب ہمارے ساتھ ہے جن کو آقا مل گئے ‘ اللہ ان کو مل گیا پھر نہ وہ کیوں گنگنائیں رب ہمارے ساتھ ہے ہو رخ زیبا نظر میں اور زباں پر یَارَسُوْل نزع میں ہم مسکرائیں رب ہمارے ساتھ ہے جان دیں گے عشق احمد میں جو حاؔفظ دیکھنا مرکے بھی دیں گے صدائیں رب ہمارے ساتھ ہے ۔۔۔

مزید

حضور ساقئ کوثر مرا سوال بھی تھا

نعتِ مصطفیٰ ﷺ   جلال و جمال   حضور ساقئ کوثر مرا سوال بھی تھا ملا جو جام چھلکتا ‘ مجھے حلال بھی تھا کہیں جلال کے پردے میں تھا جمال دوست کہیں جمال کی آغوش میں جلال بھی تھا مری عطا سے جو بڑھ کر ملا وہ ان کا کرم یہ میری حسن طلب کا مگر کمال بھی تھا مری نگاہ میں وَالَّیْلْ کا رہا مضموں مرے نصیب میں سودائے زلف و خال بھی تھا یہ بے خودی تھی ‘ جنوں تھا ‘ کہ خویش آگاہی کہ ہوش گم تھے مگر یار کا خیال بھی تھا بہار جھانکتی آئی خزاں کے پردے سے فراق تلخ سہی ‘ مورث وصال بھی تھا تباہ کرکے رہیں تیری شوخیاں تجھ کو خودی میں ڈوبنے والے تو بدمآل بھی تھا تلاش کرہی لیا رحمتوں نے حاؔفظ کو شکستہ دل بھی ‘ پریشان  بھی ‘ خستہ حال بھی تھا  (نومبر ۱۹۸۱ء)۔۔۔

مزید

قبر میں لیکے تیری دید کا ارمان گیا

مقصود حیات   قبر میں لیکے تیری دید کا ارمان گیا کون کہتا ہے کہ میں بے سرو سامان گیا صرف دنیا سے وہی صاحبِ ایمان گیا جو ترا ہوکے رہا دل سے تجھے مان گیا مَرْحَبَا آپ وہاں صاحب اَسْریٰ پہنچے نہ جہاں کوئی فرشتہ کوئی انسان گیا جب اُٹھی چشم گدا سوئے مدینہ اُٹّھی جب گیا سَرْورِ عالم کی طرف دھیان گیا میں تمھاری نگۂ لطف و عنایت کے نثار جز تمہارے نہ کسی اور طرف دھیان گیا نفسی نفسی تھی نہ تھا ہوش کسی کو لیکن تیرا دیوانہ تجھے حشر میں پہچان گیا نزع میں پیش نظر تھا رخ مولا حاؔفظ یعنی دنیا سے میں پڑھتا ہوا قرآن گیا (مطبوعہ ہفت روزہ المدینہ کراچی جولائی ۱۹۷۱ء)۔۔۔

مزید

مہر نبوت ‘ ماہ رسالت ‘ رحمت سے بھر پور

مِدحت نبیﷺ   مہر نبوت ‘ ماہ رسالت ‘ رحمت  سے بھر پور ایک نگاہ لطف ادھر بھی ‘ شفقت سے بھرپور آپ کی آمد سے ہی بنی ہیں ، راحت دل کا ساماں وہ ایسی راہیں جو تھیں پہلے کلفت سے بھرپور آپ کے آنے سے ہی ہوا ہے جگمگ جگمگ عالم یہ آپ سے پہلے سارا جہاں تھا ظلمت سے بھرپور ہر اک رنج و غم کا مداوا ‘ دنیا ہو کہ عُقْبٰی ہو نامِ محمدﷺ دونوں جہاں میں راحت سے بھرپور اُن کے پسینے کی خوشبو سے تیری ہوائیں مہکی ہیں شہر مدینہ تیری فضا ہے نکہت سے بھرپور عرش پہ اس کےپاؤں کی آہٹ‘ وجہ سحر ہے اس کی اذاں اللہ اللہ ان کی غلامی ‘ رفعت سے بھرپور ان کے ہی کردار و عمل سے سارا عالم رو شن ہے ان کے گھر کا بچہ بچہ لَمْعَتْ سے بھرپور ملی کہاں ہے کسی نبی سے آپ سے پہلے شاہِ امم میرے آقا ایسی محبت ‘ اُمّت سے بھرپور وہ ہیں امین کُنْتُ کَنْزاَ ‘ بزمِ دَنیٰ کے مہماں وہ سِدْرَہ ۔۔۔

مزید

!کُلفتیں بہہ گئیں سب اشک پشیماں ہو کر

بیمارِ رَسُول ﷺ   !کُلفتیں  بہہ گئیں سب اشک پشیماں ہو کر آگیا جب بھی تصور کبھی مہماں ہو کر میں رہوں خُلد میں ہم پایٔہ رِضواں ہو کر ہو بسر عمر مری آپ کا درباں ہو کر گرنے والا تھا کہ دامان نبیﷺ تھام لیا کتنا ہشیار ہوں مست مئے عصیاں ہو کر ان کے دیوانے کو رحمت نے وہیں ڈھانپ لیا سوئے طیبہ جو چلا بے سرو ساماں ہو کر رشک کرتے تھے فرشتے بھی مری  قسمت پر ظِلِّ رحمت جو بڑھا میرا نگہباں ہو کر جل اٹھے ‘ خاک ہوئے منکر عظمت اے شہا جب ترا ذکر چھڑا ’’صبح بہاراں‘‘ ہو کر ہے شفاعت پہ جسے ان کی یقین کامل کیوں وہ عُقْبیٰ میں پھرے خوار و پشیماں ہو کر ہم نشینی کا شرف تم نے گدا کو بخشا انکساری یہ ! شہِ عالم امکاں ہو کر مرے آقا کی رفاقت جسے مل جائے گی نہ پھریگا وہ قیامت میں ہراساں ہو کر مسکراتے ہیں مرے زخم جو دل کے حاؔفظ پھول بھی دیکھتے ہیں دیدۂ حیراں ہو کر ۔۔۔

مزید

یا حبیبِ خدا ‘ یا شفیع َالْوَریٰ ‘ آپ جیسا نہیں کوئی بھی ہر طرف

آپ  ہی  آپ ﷺ   یا حبیبِ خدا ‘ یا شفیع َالْوَریٰ ‘ آپ جیسا نہیں کوئی بھی ہر طرف از ازل تا ابد ‘ از زمیں تا فلک ‘ آپ ہی آپ ہی آپ ہی ہر طرف آپ شَمْسُ الضُّحٰی ‘ آپ بَدْرُ الدُّجٰی ‘ آپ محبوبِ رَبْ ‘ آپ نورِخدا کیا زمیں کیا زماں ‘ کیامکاں لامکاں ‘ آپ کے نور کی روشنی ہر طرف عرش سے فرش تک فصلِ گل آگئی ‘ مہکا سارا جہاں جاں میں جاں آگئ زلف لہرائی جب روئے وَالشّمْسْ پر ‘ رحمتوں کی گھٹا چھاگئ ہر طرف سرد ایراں کا آتشکدہ ہوگیا ‘ قیصرِ کِسریٰ کے کنگرے گرے ٹوٹ کر آپ تشریف لائے تو باطل گیا ‘ نورِ حق کی ہوئی روشنی ہر طرف ذہن و دل آدمی کے جلا پاگئے ‘ جو تھے بھٹکے ہوئے راہ پر آگئے یہ کرم آپ کا یہ عطا آپ کی ‘ آدمی کو ملی زندگی ہر طرف سمٹا ہر فاصلہ ‘ وقت ٹھہرا رہا ‘ اُدْنُ مِنِّیْ کی تھی ہر ا۔۔۔

مزید

جب ان کا تصور آتا ہے اشعار حسیں ہوجاتے ہیں

حسین نبیﷺ   جب ان کا تصور آتا ہے اشعار حسیں ہوجاتے ہیں ہر بزم حسیں ہوجاتی ہے دربار حسیں ہو جاتے ہیں قربان نزاکت پر ان کی ‘ گلزارِ جِناں کے گل بوٹے طیبہ کے سفر میں اے زائر سب خار حسیں ہو جاتے ہیں جب جام الفت و عشق نبی ‘ پیتے ہیں نبی کے مستانے عرفان کی مستی میں ڈھل کرمہ خوار حسیں ہوجاتے ہیں انوارِ غبارِ طیبہ نے یوں شمس و قمر کو چمکایا جس طرح کسی کے غازے سے رخسار حسیں ہو جاتے ہیں جب گنبد خضرا کا منظر آنکھوں میں ہماری ہوتا ہے اک بزم سخن سج جاتی ہے افکار حسیں ہوجاتے ہیں ہر دور میں تازہ دیکھا ہے اعجاز ‘ نبی کی سیرت کا کردار حسیں ہوجاتا تھے کردار حسیں ہو جاتا ہیں قربان میں ان کے ‘ صدقہ ہے آقا کے تصرف کا حاؔفظ ہو حمدِ خدا ‘ یا نعتِ نبی ‘ اذکار حسیں ہوجاتے ہیں (مئی ۱۹۷۹ء)۔۔۔

مزید

ہر لمحہ جہاں پر ہو فرشتوں کا پڑاؤ

پشتو طرز میں نعتِ سرکارﷺ   ہر لمحہ جہاں پر ہو فرشتوں کا پڑاؤ ایسا ہو کوئی اور اگر در تو بتاؤ حاصل ہو جسے بھی غم سرکار کی نعمت رکھتا ہے کہاں پر وہ زمانے سے لگاؤ وہ جس کا عالم ہے کہ اب جاں پہ بنی ہے اس سمت بھی رخ شہر مدینہ کی ہواؤ مطلوب ہے گر میری شفا تم کو طبیبو دَھْووَنْ مجھے سرکار کے قدموں کا پلاؤ اک ذَرّہ نہ دوں خاکِ کفِ پائے نبی کا ہے ہیچ نگاھوں میں جو کونین بھی لاؤ حاؔفظ یہاں دیوانے ہیں سرکار کے جو بھی آتی نہیں ان کو کبھی طوفان میں ناؤ (جون ۱۹۹۳ء)۔۔۔

مزید

عمل پہ اپنے حیراں ہوں اَغِثْنِیْ یَارَسُولَ اللہ ﷺ

اَغِثْنِیْ یَارَسُولَ اللہِﷺ   عمل پہ اپنے حیراں ہوں اَغِثْنِیْ یَارَسُولَ اللہ ﷺ پریشاں ہوں پریشاں ہوں اغثنی یا رسول اللہ ﷺ پڑا ہوں معصیت میں نام کی نیکی نہیں لیکن تمہارے دم پہ نازاں ہوں اغثنی یارسول اللہ ﷺ ذرا جلوہ دکھا دیجۓ نزع کا وقت ہے آقا بس اب لمحوں کا مہماں ہوں اغثنی یارسول اللہ ﷺ شفاعت آپ کی ہی روز محشر کام آۓ گی اسی رحمت پہ فرحاں ہوں اغثنی یارسول اللہ ﷺ ہیں مُنْکَرْ اور نَکِیْر آۓ لحد میں پوچھنے مجھ سے سوالوں سے میں لرزاں ہوں اغثنی یارسول اللہ ﷺ فقیر قادری میں ہوں تہی دست و تہی داماں تمہارےدر پہ گریاں ہوں اغثنی یارسول اللہ ﷺ در اقدس کی قربت ہے دوا بیمار فرقت کی مریض مرض ہجراں ہوں اغثنی یا رسول اللہ ﷺ سلاطین ہو کے بھی ان کو میسّر کب  یہ نعمت ہے میں منگتا ہو کے شاداں ہوں اغثنی یارسول اللہ ﷺ نگاہیں آپ کے حاؔفظ کی ہیں اب روۓ تاباں پر میں محو دید قرآں ہوں اغثنی یارسول ۔۔۔

مزید

کہیں بھی زندگی میں چین وہ پایا نہیں کرتے

رحمت کی کیاری   کہیں بھی زندگی میں چین وہ پایا نہیں کرتے جو بدقسمت در محبوب پر جایا نہیں کرتے چُنے لَاتَقْنَطُوْا کے گُل جو رحمت کی کیاری سے ہمیشہ تر ہی رہتے ہیں یہ مرجھایا نہیں کرتے مرے آقا سے جو مانگو عطا فرماہی دیتے ہیں ذرا بھی میل اپنی  آنکھ  میں لایا نہیں کرتے بڑھاؤ جھولیاں اپنی نبی سے مانگنے والو کہ اس در کے جو سا ئل ہیں وہ شرمایا نہیں کرتے تمہارے چاہنے والوں کا عالم ہی نرالا ہے زمانے میں کسی سے خوف وہ کھایا نہیں کرتے نہ آزردہ نہ آشفتہ ہو ہرگز اُمّتِ عاصی کہ آقا لطف کرتے ہیں غضب ڈھایا نہیں کرتے گنہگاران امت کو جو مژدہ مل گیا حاؔفظ ’’نبی شَافِعْ مُشَفَّعْ‘‘ ہیں تو گھبرایا نہیں کرتے (نومبر۱۹۷۴ء) ۔۔۔

مزید

جس کی کہیں مراد نہ پوری ہوا کرے

تجلئیِ ماہ مدینہ (بموقع طرحی مشاعرہ دارالعلوم امجدیہ کراچی) جس کی کہیں مراد نہ پوری ہوا کرے آئے در حبیب پہ وہ التجا کرے دھندلا چکا ہے آیئنہ روئے کائنات ’’ماہ مدینہ اپنی تجلی عطا کرے‘‘ دامِ فریبِ میں نفس میں ہے مُرغِ دل اسیر مشکل کشائی ناخُنِ عُقْدہ کُشا کرے معجز نمائیِ لبِ عِیْسٰی ‎بجا  ۔۔۔۔۔ مگر جو آپ کا مریض ہو وہ کیوں دوا کرے آنکھوں سے اشک روز بہیں تیری یاد میں اے کاش روز جشن چراغاں ہوا کرے ہے رحمت خدا کی نظر چشم ناز پر رخ دیکھئے کدھر نگہ مصطفی ﷺ کرے میں سوز عشق سرور کونین ﷺ کے نثار ٹھنڈی نہ ہو یہ آتش رحمت خدا کرے خم ہو جو ان کے در پہ تو پھر سر نہ اٹھ سکے ہو ختم زندگی کا سفر یوں خدا کرے حاؔفظ جو چاہتا ہے کوئی قرب کبریا آٹھوں  پہر درود نبی ﷺ پر پڑھا کرے (مطبوعہ: ماہنامہ ماہ طیبہ سیالکوٹ اکتوبر ۱۹۷۰ء)۔۔۔

مزید