/ Saturday, 04 May,2024

مولانا شیخ احمد شوریانی قدس سرہ

آپ پیر قباء کی اولاد سے تھے آپ کے والد خواجہ غلام معین الدین خواجہ خیشوگی  تھے جنہوں نے معارج الولایت اور اخبار اولیاء لکھی ہے آپ بہت بڑے عالم دین اور خطہ پنجاب کے شیخ کامل تھے ظاہری اور باطنی علوم حضرت اسحاق بن شاہ کاکو لاہوری سے حاصل کیا شیخ صاحب حضرت فرید الدین گنج شکر کی اولاد سے تھے لاہور میں آپ کی علمی فضیلت اور روحانی درجوں کا جھنڈا لہرا رہا تھا بہت سے لوگ آپ کی شاگردی سے وابستہ تھے شیخ احمد قصور سے اُٹھ کر شیخ اسحاق کی خدمت میں لاہور آئے اور علمی اور ادبی سرمایہ حاصل کیا۔ خویشکی اور شورہ پٹھانوں میں اتنا بڑا ظاہری علوم کا عالم اور باطنی رموز کا واقف کوئی نہ تھا زہد اور عبادت میں بے مثال تھے قرآنی دعائیں وظیفے کے طور پر پڑھتے تھے چہل اسم دعائے سیفی اور حزب الحجر پورے آداب اور شرائط سے پڑھتے تھے فرائض کے علاوہ ہر روز نفل اشتران ضحیٰ اور تہجد باقاعدگی سے ادا کرتے جو مشکل مسائل عل۔۔۔

مزید

سید محمد مہدی قدس سرہ

آپ کے والد کا اسم گرامی یوسف تھا جونپور کے رہنے والے تھے شیخ دانیال چشتی کے خلیفہ تھے آپ مغلوب الحال اور صاحب سُکر بزرگ تھے جس طرح بعض حضرات نے انا اللہ۔ اناالحق اور سبحانی کہا تھا آپ اناالمہدی کا نعرہ لگاتے تھے مگر جب ہوش(صحو) میں ہوتے تو دوسرے بزرگانِ دین کی طرح دعویٰ مہدیت سے توبہ کرتے تھے اس زمانے کے جاہل عوام نے آپ کی اس تردید کو قبول نہ کیا اور آپ کومہدی موعود ماننے لگے اس طرح وہ اپنی جہالت کی سیاہیوں میں پھنسے رہے انہوں نے اپنے طور پر ہی بہتر فرقوں کے علاوہ ایک فرقہ مہدیہ بنالیا بعض علماء نے لکھا ہے کہ حضرت کے اناالمہدی کے دعویٰ سے مراد مہدی موعود نہ تھا بلکہ ہادی مہدی تھا جس طرح بہت سے اولیاء ہادی اور مہدی کے القابات سے ملقب ہوئے ہیں لطف کی بات یہ ہے کہ حضرت سید محمد فرقہ مہدیت سے جس قدر دُور رہتے تھے لوگ اسی قدر دعویٰ مہدیت کو درست قرار دیتے تھے چنانچہ یہ فرقہ ایک عرصہ تک ہندوستان۔۔۔

مزید

حضرت بایزید تبک زئی قدس سرہ

  اپنے وقت کے کاملین میں سے تھے حضرت شیخ تبک سے تربیت روحانی ملی تھی معارج الولایت کے مولّف لکھتے ہیں کہ ایک دن حضرت بایزید مجلس سماع میں موجود تھے طبیعت پر سخاوت کا غلبہ آیا فرمانے لگے ہے کوئی ہے جسے میں خدا رسیدہ بنادوں مجلس میں شورہ قبیلے کے تین پٹھان بیٹھے تھے ایک شیر خان امجوزی دوسرا پایندہ امجودی تیسرا شیخ صدر الدین و توزی تھا تینوں اٹھے حضرت شیخ سے معانقہ کیا اُسی وقت تینوں خدا رسیدہ بن گئے اس کے بعد حضرت شیخ جب بھی مجلس سماع میں بیٹھتے تو وجد کی حالت میں یہی کلمہ زبان پر لاتے اور اس طرح سینکڑوں لوگ خدا رسیدہ ہوگئے ایک دن مجلس میں ایسا بیگانہ آدمی موجود تھا جو ان مقامات کو نہ جانتا تھا اُٹھا اور شیخ سے معانقہ کرنا چاہا تو دیکھا اُس کے اور شیخ کے درمیان ایک بڑی صندوق ہے جس میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں تو فوراً پیچھے ہٹ گیا۔ حضرتِ شاہ بایزید کی اہلیہ فرماتی ہیں کہ میں صبح کی نماز ۔۔۔

مزید

حضرت بایزید تبک زئی قدس سرہ

  اپنے وقت کے کاملین میں سے تھے حضرت شیخ تبک سے تربیت روحانی ملی تھی معارج الولایت کے مولّف لکھتے ہیں کہ ایک دن حضرت بایزید مجلس سماع میں موجود تھے طبیعت پر سخاوت کا غلبہ آیا فرمانے لگے ہے کوئی ہے جسے میں خدا رسیدہ بنادوں مجلس میں شورہ قبیلے کے تین پٹھان بیٹھے تھے ایک شیر خان امجوزی دوسرا پایندہ امجودی تیسرا شیخ صدر الدین و توزی تھا تینوں اٹھے حضرت شیخ سے معانقہ کیا اُسی وقت تینوں خدا رسیدہ بن گئے اس کے بعد حضرت شیخ جب بھی مجلس سماع میں بیٹھتے تو وجد کی حالت میں یہی کلمہ زبان پر لاتے اور اس طرح سینکڑوں لوگ خدا رسیدہ ہوگئے ایک دن مجلس میں ایسا بیگانہ آدمی موجود تھا جو ان مقامات کو نہ جانتا تھا اُٹھا اور شیخ سے معانقہ کرنا چاہا تو دیکھا اُس کے اور شیخ کے درمیان ایک بڑی صندوق ہے جس میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں تو فوراً پیچھے ہٹ گیا۔ حضرتِ شاہ بایزید کی اہلیہ فرماتی ہیں کہ میں صبح کی نماز ۔۔۔

مزید

شیخ حاجی گگن شوریائی قصوری قدس سرہ

  آپ پیر کبار کی اولاد سے تھے اہل تجرید، تفرید اور تقویٰ میں بدرجہ کمال کو پہنچے ہوئے تھے سات بار حج کیا چہرے پر برقعہ رکھا کرتے تھے تاکہ کسی نامحرم کی ناموس  پرنگاہ نہ پڑے لیکن اِس کے باجود ان کے دل پر وہ کیفیت طاری نہ ہوئی جو کامیابی کی علامت ہوتی ہے وہ کئی اولیا اللہ کے پاس گئے التجائیں کیں امداد طلب کی مگر کام نہ بنا جب وہ ساتویں بار حج کرنے گئے تو وہاں کھڑے ہوکر اللہ سے رو کر التجاء کی غیب سے حاتف نے آواز دی کہ آپ کا کام شیخ عیسیٰ مشوانی رحمۃ اللہ علیہ سر انجام دیں گے چنانچہ مکہ سے چل کر ہندوستان آئے اور شیخ عیسیٰ مشوانی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں پہنچے شیخ عیسیٰ ملامتیہ طریقہ کے مالک تھے وہ کھلے عام شراب نوشی کرتے شیخ حاجی رحمۃ اللہ علیہ چونکہ بہت ہی نیک اور متقی آدمی تھے وہ شیخ عیسیٰ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس نہ گئے اور دل میں آیا کہ یہاں سے لوٹ چلوں شیخ عیسیٰ نے کشفی طور پر آ۔۔۔

مزید

شیخ الہ دادو ٹوزی قدس سرہ

  آپ حضرت پیر کبار کی اولاد سے تھے بڑے متوکل اور متورع بزرگ تھے اپنے حجرہ میں معتکف رہا کرتے تھے اور غم و شادی پر بھی باہر نہ آتے تھے جب آپ کو نفس مجبور کرتا کہ حجرے سے باہر آئیں تو اندر ہی اندر دیوار بنانا شروع کردیتے پھر تھک جاتے تو دیوار گرادیتے اور پھر حجرے میں ہی عبادت میں مصروف ہو جاتے تھے حضرت اخوند سید شوربانی آپ کی بے پناہ عزت کرتے تھے کہتے ہیں ایک بار آپ نے دعا کی ’’اے اللہ تو نے مجھے کثیر الاولاد بنایا ہے ان میں بعض نیک ہیں اور بعض بُرے ہیں میری استدعا ہے کہ تمام کو بخش دے غیب سے ہاتف نے آواز دی کہ ایک سخت کمان اٹھاؤ اور اس پر ایک تیر رکھ کر دُور پھینکو جہاں تک تیر جائے گا قدم پر تمہیں اولاد دوں گا آپ نے تیر پھینکا تو چار قدم پر جا پڑا آپ نے سمجھ لیا کہ میری اولاد چار پشتوں تک رہے گی جنہیں اللہ تعالیٰ بخش دے گا آپ ۱۰۴۹ھ کو فوت ہوئے مزار قصور میں ہے لوگ آپ کے مزا۔۔۔

مزید

ملک محمد جانسی قدس سرہ

آپ کو شیخ محمد جانسی بھی کہا جاتا تھا آپ کا لقب محقق ہندی تھا آپ شیخ اللہ داد قدس سرہ کے خلیفہ تھے آپ کے کلام میں اپنے پیر و مرشد کی بڑی تعریف کی گئی ہے آپ کو اکبر بادشاہ کے دربار میں لایا گیا تو اس وقت آپ کو زپشت(کبڑے) ہو چکے تھے بادشاہ آپ کی شکل و صورت دیکھ کر ہنس پڑا آپ نے فرمایا بادشاہ حضور آپ چھوٹے پر ہنس رہے ہیں یا بڑے پر یہ تو سب اس کے بنائے ہوئے ہیں بادشاہ اس بات سے متنبہ ہوگیا اور آپ کی باتوں سے بہت متاثر ہوا آپ نے ہندی زبان میں بہت سی کتابیں لکھی تھیں جن میں سے پد ماوت، کتھاوت، اکبروتی، کہرانامہ، پوشی نامہ، ہولی نامہ بڑی مشہور ہوئیں تھیں کہتے ہیں کہ آپ شیخ اللہ داد کے زیر تربیت رہ کر بڑے بلند مقامات پر فائز ہوئے تھے ۱۰۴۹ھ میں فوت ہوئے صاحب معارج الولایت نے لکھا ہے کہ آپ اکبر بادشاہ کے آخری سال اقتدار تک زندہ تھے۔ محمد چوں ز دنیا نزد حق رفت بسال رحلت آں شاہ عالی یکے فضل کمال اولیا۔۔۔

مزید

میر سیّد احمد گیسو دراز قدس سرہ

  آپ سید محمد رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے بھی تھے اور مرید بھی ظاہری اور باطنی علوم میں جامع تھے سکر و جذبہ، حقائق، معارف، عشق و محبت سماع و جد کے رسیا تھے ظاہری اور باطنی علوم کے مالک تھے ہندی اور فارسی میں اشعار کہا کرتے تھے منکرین اسلام سے مناظرہ کیا کرتے تھے مسائل توحید پر گفتگو کرتے شیخ محی الدین ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ کے خیالات کو اعلانیہ بیان فرمایا کرتے تھے فرض نماز پڑھنے کے بعد نو بار کلمہ لاالہکا ورد کرتے آپ شاہ جہاں پور کے نقشبندی اور مجددیوں سے مسئلہ توحید و سماع پر مناظرہ کرتے تھے وہ آپ سے ناراض تھے آپ کے ساتھ جو بھی مناظرہ کرتا تو آپ فرماتے تم نقشبندی تو نہیں ہو چونکہ آپ کو بزرگان چشت سے خصوصی لگاؤ تھا۔ آپ ہر وقت اس سلسلہ کی تعریف میں رطب اللسان رہتے خصوصًا حضرت خواجہ گیسو دراز سے بڑی محبت رکھتے تھے آپ نے عربی میں ایک کتاب لکھی جو اسمائے حسنہ کی شرح تھی اس کا نام جو امع الک۔۔۔

مزید

شیخ پنجو پشاوری قدس سرہ

  آپ قوم کے گجر تھے اور وقت کے کامل مشائخ میں سے تھے عبادت میں مشغول رہتے تھے چشتیہ سلسلے میں سرگرم ہے آپ کا طریقہ مولانا درویزہ پشاوری کا طریقہ تھا۔ آپ محزن الاسلام کتاب کو بڑی دلچسپی سے پڑھتے تھے لوگوں کو بھی اِس کو پڑھنے کی ترغیب دیتے تھے آپ اگرچہ پشتو میں بات کرتے تھے لیکن شعر فارسی میں کہتے تھے کبھی کبھی ہندی زبان میں بھی گفتگو کرتے آپ کے مریدوں میں مولانا چلاک میانا شخو شاہ جہاں پوری اور شیخ علی بڑے مشہور ہوئے۔ آپ کی مجلس میں جو بھی پہنچ جاتا دینی علوم میں ماہر ہوجاتا۔ آپ ۱۰۷۳ ہجری میں فوت ہوئے۔ آپ کا مزار پشاور میں ہے۔ جو پنجو رستم سر پنجہ عشق ز دنیا گشت در ذات خدا طاق وصالش عارف اخلاص گفتم دگر کرم ارقم فیاض آفاق ۱۰۷۳ھ ۔۔۔

مزید

شیخ پیر محمد سلون قدس سرہ

  آپ ظاہری اور باطنی علوم میں کامل تھے آپ شیخ عبدالکریم رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے آپ کے اکثر مرید صاحبِ علم فضل اور ریاضتوں مجاہدہ میں کامل ہوئے ہیں آپ کے زمانے میں پیر محمد پکنوی بھی تھے وہاں کے لوگ جن میں علماء و فضلا بھی تھے شیخ پیر محمد پکنوی سے نفرت کرتے تھے اور ان کی طرف رجوع کرتے تھے حتیٰ کہ شیخ پیر محمد پکنوی مجرد اور اکیلے تھے اور لباسِ فقر پہنا کرتے تھے دوسری طرف پیر محمد سلون شادی شدہ اور عیال دار تھے اور مشائخ کا لباس پہنتے تھے اخبار الاولیاء کے مصنف نے آپ کی بڑی کرامتیں نقل کیں ہیں وہ لکھتے ہیں کہ شیخ پیر محمد اپنی شکل و صورت میں اللہ کی ایک نشانی تھے وہ جس صورت میں چاہتے اپنی صورت بنالیتے ہندی اور فارسی میں شعر کہا کرتے تھے۔ آپ کی وفات ۱۰۷۴ھ میں ہوئی۔ واصل وصل محمد پیر دین یافت ازحق دولت وصلت بدست رحلتش گو عارف جنت کریم ہم بخوان پیر محمد حق پرست ۱۰۷۴ھ۔۔۔

مزید