خون ہے یہ شہِ لولاک کے شہزادوں کا کوئی قیمت بھی لگائے تو لگائے کیوں کر عفوِ امت پہ صلح کرنے کو آمادہ ہے سیّدہ آپ کا ممنون ہے سارا محشر۔۔۔
مزید
اُس پہ کھل جائے ابھی تیغِ علی کا جوہر چشمِ ساقی کی اگر کوئی نظر پہچانے وحشتِ شوق کو کہہ دو ابھی آواز نہ دے اپنے سرکار کی سرکار میں ہیں دیوانے اب بدلنے کا نہیں کیف و جنوں کا موسمدرِ مُرشِد پہ کھلے ہیں ابدی مَے خانے۔۔۔
مزید
لکھوں حال کچھ عبدِ حق دہلوی کا محدّث، محقق، محبِّ نبی کا کہ تھا عشق اُس کو حبیبِ خدا سے اور اُن کے سبب آلِ خیر الورا سے وہ کامل تھا حُبِّ ولاۓ نبی میں وہ تھا غرق بحرِ وفاۓ نبی میں عجب محوِ حُبِّ حبیبِ خدا تھا فَنَا فِی الرَّسُوْل اُس کو کہنا بجا تھا جو ہے مقتضاۓ کمالِ محبّت کہ ہے جس کی اَسناد میں یہ روایت ۔۔۔
مزید
کہ جس چیز سے کوئی اُلفت رکھے گا بہت ذکر اُس کا وہ کرتا رہے گا رہینِ محبّت وہ خیرُالورا کا عرب سے کتابیں حدیثوں کی لایا لکھے ترجمے کیا ہی بے مثل و ثانی بَہ تشریح و تفصیل و صانی بیانی کیا ان کو مشہور ہندوستاں میں فقط ہند میں کیا تمامی جہاں میں بکثرت تصانیف ہیں اُس ولی کی محبِّ نبیﷺ عبدِ حق دہلوی کی ازاں جملہ تصنیف کیا ہے رسالہ لکھا ہے کتابوں سے کر کے خلاصہ مسمی بہ ترغیب اہل سعادت بَہ تکثیرِ وِرد و دُرود و تحیت دُرودوں کی ہے جو کہ ثابت فضیلت سعیدوں کو اس کی دلاتا ہے رغبت کہ سُن کر فضائل درودِ نبی کے طلب گار ہوں الفتِ احمدی کے رسالہ وہ کافی کے ہاتھ آ گیا ہے درودوں کے اَوصاف دکھلا رہا ہُوا اُس کے دیکھے سے یہ فیض حاصل کہ اس بات پر آ گئی رغبتِ دل کہ میں لکھ رہا ہوں باَبیاتِ اردو دُرود اور صلوات کے فائدوں کو یہ منظوم گو موجز و مختصر ہے ولیکن یہ جز سوئے کُل ر۔۔۔
مزید
مقامِ قرب ہے کیسا مِرے صدّیقِ اکبر کا نبی کے ساتھ ہے روضہ مِرے صدّیقِ اکبر کا رسولوں اور سارے انبیا کے بعد میں بے شک ہے سب سے مرتبہ اعلیٰ مِرے صدّیقِ اکبر کا عمر فاروق، عثمانِ غنی، حیدر علی سے بھی مقام و مرتبہ بالا مِرے صدّیقِ اکبر کا وہ دس جن کو حبیبِ رب نے جنّت کی بِشارت دی ہے اُن میں نام بھی پہلا مِرے صدّیقِ اکبر کا جو خلفائے محمد مصطفیٰﷺ بننے کی باری تھی تو نمبر پہلا ہی آیا مِرے صدّیقِ اکبر کا وہ یارِ غارِ محبوبِ خدا ہیں، ہر صحابی سے مقدّر ہے جداگانہ مِرے صدّیقِ اکبر کا صحابی چار پشتیں: باپ، خود، اَولاد اور پوتا مبارک ہے نسب کتنا مِرے صدّیقِ اکبر کا قرآنِ پاک ’’اَلْاَتْقٰی‘‘ سے اُن کو یاد کرتا ہے مثالی کیوں نہ ہو تقویٰ مِرے صدّیقِ اکبر کا رسول اللہﷺ نے معراج کی تصدیق کرنے پر لقب ’’صدّیق‘‘ رکھا تھا مِرے صدّیقِ اکبر کا ۔۔۔
مزید
حدیثِ سی و چہارم از مشکوٰۃ ،مناقبِ امیر المؤمنین علی بن ابی طالب کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہٗ عَنْ زَیْدِ بْنِ اَرْقَمٍ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ۔ (رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَ اَحْمَدُ) یہ روایت ہے زید ارقم سے اُس صحابی ثقہ مکرّم سے کہ رسولِ خداﷺ نے فرمایا یعنی میں جس کسی کا ہوں مولا اُس کا مولا ہے بس علی ولی ابنِ عمِّ محمدِ عربیﷺ اور تفصیل اِس روایت کی اِس طرح سے حدیث میں آئی کہ نبیﷺ جب اخیر حج سے پھرے بَہ مکانِ غَدِیرِ خُمّ اُترے کر کے اَصحاب کو وہاں یک جا ہاتھ میں ہاتھ مرتضیٰ کا لیا پیشِ اصحابِ زمرۂ اخیار کر دیا رتبۂ علی اظہار یعنی واں یہ حدیث فرمائی دی علی کو شرف سے آگاہی اور یہ بھی لکھا ہے راوی نے کہ بَہ نزدِ علی، عمر آئے اور کہنے لگ۔۔۔
مزید
منقبت خلیفہ اول بلا فصل امیر المو منین سیدنا صدیق اکبر ہم پر ہے احساں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ جاری ہے فیضاں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ آپ اَمَنَّ النَّاس ہیں آقا کا یہ فرمان ہے امت پہ احساں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ ہے آپ کی صِدِّیْقِیَتْ مَخْتُوم اَزْوَحْیِ اِلٰہ ظاہر ہے عنواں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ وہ دین سے خارج ہوا جس نے نہ مانا آپ کو شاہد ہے قرآں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ سب نیکیاں قرباں کریں فاروق اعظم آپ پر رتبہ ہے ذی شاں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ صدقہ رسول پاک ﷺ کا ہم کو بھی کردیجے عطا جیسا ہے ایقاں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ عثماں علی کا واسطہ طیبہ میں پھر بلوائیے حاؔفظ ہے حساں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ (۲۲ جمادی الاول ۱۴۱۶ھ ۔ ۱۶ نومبر ۱۹۹۵ء )۔۔۔
مزید
منقبت خلیفہ دوم امیر المو منین سیدناحضرت فاروق اعظم اَعْلیٰ نشاں ہے آپ کا فاروق اعظم اَلْمَدَدْ اونچا بیاں ہے آپ کا فاروق اعظم اَلْمَدَدْ حُبِِّ رسولِ پاک ﷺ کے صدقے میں کیا عرب و عجم سارا جہاں ہے آپ کا فاروق اعظم اَلْمَدَدْ وحی الٰہی آپ کی جو رائے سے نازل ہوئی رتبہ عیاں ہے آپ کا فاروق اعظم اَلْمَدَدْ وہ ہے کِلَابِ ناَر سے جو بُغْض رکھےّ آپ سے جو بدگماں ہے آپ کا فاروق اعظم اَلْمَدَدْ جس رہ گزر پر آپ ہوں شیطاں ادھر جاتا نہیں ایسا مکاں ہے آپ کا فاروق اعظم اَلْمَدَدْ اغیار ہم پہ چھاگئے انصاف بھی ملتا نہیں دُرّہ کہاں ہے آپ کا فاروق اعظم اَلْمَدَدْ صدقے میں پنجتن پاک کے حاؔفظ کو دیں کچھ جرأتیں یہ بے زباں ہے آپ کا فاروق اعظم اَلْمَدَدْ (۲۲ جمادی الاول ۱۴۱۶ھ ۔ ۱۶ نومبر ۱۹۹۵ء)۔۔۔
مزید
منقبت خلیفہ سوم امیرالمو منین سیدناعثمان غنی ذولنورین بے مثل شہرت آپ کی یا حضرت ِعثمان غنی ہرسُو ہے نکہت ہے آپ کی یا حضرت ِعثمان غنی آپ نے پایا دوشالہ نور کی سرکارﷺ سے ایسی ہے لَمْعَتْ آپ کی یا حضرت ِعثمان غنی بدر کے تحفوں میں شرکت سے یہ عُقْدہ حل ہوا مقبول خدمت آپ کی یا حضرت ِعثمان غنی آپ ذوالنورین ہیں اور جامع القرآن ہیں ہر جا ہے عظمت آپ کی یا حضرت ِعثمان غنی آپ ہیں پیکر حیا کے اور وفا کی کان ہیں کیا خوب عفت آپ کی یا حضرت ِعثمان غنی آپ کےحسن حیا سے ہے فرشتوں میں حیا ایسی ہے عزت آپ کی یا حضرت ِعثمان غنی آپ نے اپنے لہو سے کفر کو بے دم کیا وہ ہے ذہانت آپ کی یا حضرت ِعثمان غنی مولا علی نے جابجا کیسی بیاں فرمائی ہے شانِ سخاوت آپ کی یا حضرت ِعثمان غنی حاؔفظ مَدَحْ خواں آپ کا ایسی بصارت دیجئے کرلوں زیارت آپ کی یا حضرت ِعثمان غنی (۲۲ جمادی الاولی ۱۴۱۶ھ۔ ۱۶ ۔۔۔
مزید
منقبت خلیفہ چہارم حیدر کرّار امیر المو منین سیدنا علی المرتضی ہر نفس کا آسرا مشکل کشا شیرخدا رنج و غم کی ہیں دوا مشکل کشا شیرخدا خَتَنِ رسول ہاشمی ﷺ ناز گروہ اتقیاء یعنی علی المرتضیٰ مشکل کشا شیرخدا آئینہ صدق و صفا اور مقتدائے اولیاء کان ولایت باخدا مشکل کشا شیرخدا آپ ہی کے واسطے سورج پھرا الٹے قدم یہ ہے محبت کی جزا مشکل کشا شیرخدا ہجرت کی شب خوابیدہ تھے بربسترِ خَیْرُ اْلبَشَرْ اللہ رے رتبہ آپ کا مشکل کشا شیرخدا فخر جرأت کو ہے جس پر اور طاقت کو ہے ناز ہیں آپ ہی وہ باخدا مشکل کشا شیرخدا آپ ہی خیبر شکن ہیں آپ ہی باطل شکن ہر سمت شہرہ آپ کا مشکل کشا شیرخدا صدقہ رسول پاک ﷺ کا ایسی نگاہ لطف ہو خلوت بھی ہو جلوت نما مشکل کشا شیرخدا یہ وقت ہے امداد کا بہر مدد اب آئیے مشکل میں ہے بیڑا مرا مشکل کشا شیرخدا بو بکر کے فاروق کے عثمان کے حسنین کے صدقے ہوں مجھ۔۔۔
مزید
یا غوث اعظم لطف و کرم فرمائیے یَا غوثِ اعظم اَلْمَدَدْ مشکل میں ہوں اب آئیے یا غوث اعظم المدد خلوت میں اکثر آپ کا ہی نام ہے وِرْدِ زباں جلوہ ذرا دکھلایئے یا غوث اعظم المدد میں ہوں غلامِ مصطفے ﷺ ‘ اور نام لیوا آپ کا لِلّٰہ مجھے اپنایئے یا غوث اعظم المدد یہ ماہ و سال و روز و شب آتے ہیں در پہ آپ کے مجھ کو بھی اب بلوائیے یا غوث اعظم المدد میں دین کا خادم بنا ‘ خدمت نہ کوئی کرسکا اب کام کچھ بنوائیے یا غوث اعظم المدد میری بداعمالیوں کا ہو وزن جب حشر میں میرا بھرم رکھوایئے یا غوث اعظم المدد خاطی ہوں اپنے فعل میں عاصی ہوں اپنے قول میں بخشش مری کروائیے یا غوث اعظم المدد میرا جنازہ اٹھنے سے پہلے ہی میرے کفن پر اپنی رِدَاء ڈلوائیے یا غوث اعظم المدد رستے سکوں کے بند ہیں کلفت نے گھیرا ہے ہمیں رحمت کے در کھلوایئے یا غوث اعظم المدد اک قدم بغداد میں ہو ‘ دوسرا طیبہ۔۔۔
مزید
اولیائے مارہرہ مطہرہ رضی اللہ تعا لیٰ عنھم کی شان میں صدقے بہاریں تجھ پہ ہیں اے گلبدن مارہروی رخ پر ترے قربان ہیں سارے چمن مارہروی یہ شان محبوبی تری اللہ رے عظمت تری تعظیم کو ہیں سر و قدسر و سمن مارہروی میں بھی طلب گاروں میں ہوں مجھ پر نگاہ لطف کر اے جان من مارہروی محبوب من مارہروی میری متاع جاں ہے یہ اس سے ہیں ساری رونقیں سرمایہ میری زیست کا تیری لگن مارہروی سب پھول گلشن کے تیرے مہکے ہیں اس انداز سے صدقے مہک پر ان کی ہے مشک ختن مارہروی واللہ اے راہبر میرے جس پر نگاہ لطف کی سب دور اس کے ہوگئے رنج و مِحَنْ مارہروی رس گھولتی ہے گفتگو کانِ فصاحت میں تیری تجھ پر عنادل ہیں فدا شیریں سخن مارہروی اے پیکر صبر و رضا اے حامل عزم جواں قدموں پہ تیرے سرنگوں کوہِ دَمَنْ مارہروی ہیں تجھ سے ہی سہمی ہوئی باطل کی ساری قوتیں لرزاں ہے ہیبت سے تیری ہر اَہْرَمَنْ مارہروی ہے ترے رخ سے عیاں ج۔۔۔
مزید